ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے سات ماہ بعد رہا

سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے سات ماہ بعد رہا

Wed, 24 Aug 2016 11:38:58    S.O. News Service

الخلیل،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی جیلوں میں سات ماہ تک انتظامی حراست میں رہنے والے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری کو رہا کر دیا گیا۔52سالہ عیسیٰ الجعبری مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں صہیونی فورسز نے رواں سال 24جنوری کو الخلیل شہر کی نمر کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔سابق فلسطینی وزیر سات ماہ تک اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل رہے اور وہ متعدد امراض کا بھی شکار ہیں۔صہیونی پراسیکیوٹر جنرل سابق فلسطینی وزیر کے خلاف کسی قسم کی فرد جرم عاید کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں دو مرتبہ انتظامی حراست میں ڈالا گیا۔خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیلوں میں ماضی میں بھی قید رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کم سے کم 10سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی۔ وہ فلسطین میں قائم ہونے والی 10ویں کابینہ میں لوکل گورنمنٹ کے وزیر رہے چکے ہیں۔


Share: